حضرت قبلہ سید اسد الرحمٰن قدسی مدظلہ العالی کی ذات گرامی محتاجِ تعارف نہیں ہے۔ برصغیر پاک و ہند کے تمام اکابرین آپ کی فکر نظر، علم و دانش اور روحانی مقام و مرتبے کے معترف رہے ہیں۔ ان میں مولانا اشرف علی تھانوی، مولانا محمد علی جوہر، مولانا شوکت علی، خواجہ حسن نظامی، علامہ اقبال، اکبر الہ آبادی، لیاقت علی خاں اور والیٴ بھوپال خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ حضرت قبلہ نے بندگانِ خدا کی رہبری و رہنمائی کے لئے بے شمار کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ ان کتابوں میں سے چند قارئین کے مطالعہ کے لئے قلندرزمان ڈاٹ کام پر دستیاب ہیں۔ درجہ ذیل کتابیں حضرت قبلہ کی مشہور کتابیں ہیں۔